بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں دندناتے ٹرک نے ایک اور زندگی کا چراغ بجھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی کراسنگ پر ٹرک کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، ٹرک کا ڈرئیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دندناتے ٹرک نے ایک اور زندگی کا چراغ بجھادیا، کورنگی کراسنگ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک کوآگ لگا دی تاہم پولیس موقع پر پہنچی ، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت60سالہ محمدنذیرکےنام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں شعیب، مختاراور رب نواز شامل ہیں ، جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی : تیز رفتار ڈمپر نے کالج کے پروفیسر کو اہلیہ سمیت کچل ڈالا

یاد رہے چند ہفتے قبل کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیزرفتارڈمپرنے میاں بیوی کوکچل ڈالا تھا، جاں بحق ہونیوالوں میں عبداللہ کالج کے پروفیسرطارق صلاح الدین اوران کی اہلیہ شامل تھیں تاہم حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سے اتر کر رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی اسکیم 33 سےعزیز آباد شفت ہورہی تھی، جاں بحق پروفیسر نے گھر کا سامان لوڈ کروا کر ٹرک بھجوا دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں