بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا انتشار اور فساد پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا یقینی بنایا جائے کارروائی کے دوران بے قصور شہری گرفتار نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت امن وامان کی صورتحال پراعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کو اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ کسی کواجازت نہیں دینگے وہ انتشار پھیلا کر مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرکاری،نجی املاک کونقصان پہنچانےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئےاقدامات تیزکئےجائیں اور انتشارپھیلانےوالوں کیخلاف کارروائی کےدوران کوئی بے گناہ ہا معصوم شہری گرفتارنہ ہو۔

وزیراعظم کی انتشاراورفسادپھیلانےوالوں کی نشاندہی کرنےاورٹھوس ثبوت حاصل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والوں کیخلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کئےجائیں۔

وزیراعظم نے وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے اور اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے،اس حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں