بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان کا جنوبی افریقہ میں امتحان کا آغاز، پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے قومی کپتان محمد رضوان جیت کر تاریخ رقم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

آسٹریلیا اور زمبابوے میں فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ میں ایک ماہ کا طویل امتحان آج سے تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ڈربن میں مد مقابل ہوں گی۔ اس گراونڈ پر پہلی بار ٹی 20 میں ٹکرائیں گی۔ میزبان ٹیم کے اہم کھلاڑی ایڈن مارکرم، مارکوینیسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج یہ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔ قیادت ہینرچ کلاسین کے سپرد ہے۔

ڈربن گراونڈ سے پاکستان کی شیریں اور تلخ یادیں وابستہ ہیں۔ گرین شرٹس نے اولین ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 کے دو میچز یہاں کھیل رکھے ہیں۔ پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرایا لیکن بھارت سے جیتا ہوا میچ بال آؤٹ پر ہار گئے تھے۔

موجودہ قومی اسکواڈ میں شامل صرف دو کھلاڑی بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی اس گراؤنڈ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جنہوں نے 2019 میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلسٹ جنوبی افریقہ کو بھارت سے ہوم گراونڈ پر شکست ہوئی لیکن اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود پروٹیز آسان حریف نہ ہوں گے۔

پاکستان کے لیے پروٹیز کو ان کے گھر میں ہرانا مشکل مگر ناممکن نہیں ہے اور قومی ٹیم 2022 کی تاریخ ایک بار پھر دہرانے کو تیار ہے۔ پروٹیز سے میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز فتوحات کا قحط ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔

کپتان محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔ اوپنر صائم ایوب اور اسپنر سفیان مقیم بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہیں۔

اس سیریز میں تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں