بالی وڈ اداکارہ کترنیہ کیف نے شادی کی تیسری سالگرہ پر اداکار وکی کوشل کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فلم نگری کا ہردلعزیز جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل کا شمار پسندیدہ جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی میں بھی لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈ ویڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے شادی کے 3 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اپنی اور وکی کوشل کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کی وسیع مسکراہٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
کترینہ کیف، وکی کوشل ایک ساتھ اسکرین پر کب نظر آئیں گے؟ اداکار نے بتا دیا
کترینہ نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ایک دلی پیغام شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’’دل تو، جان تو۔۔۔‘‘۔
View this post on Instagram
ان تصویر کے علاوہ بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے جنگل کی چند تصاویر شیئر کی ہے پوسٹ کا مختصر عنوان ’جنگل میں 48 گھنٹے‘ دیا گیا ہے جس میں سنسنی خیز تصاویر بھی شامل ہیں۔
تصاویر میں جنگل، جنگلی حیات اور وکی کے ساتھ ایک رومانوی بونفائر لمحے کے شاندار نظارے بھی شامل ہیں، تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ ایڈوینچر سے بھر پور جگہ جنگل میں منائی ہے۔
یاد رہے کہ وکی اور کترینہ نے دو سال تک ڈیٹنگ کے بعد دسمبر 2021 میں قریبی خاندان اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا، ان کی تقریبات ریاست راجستھان میں منعقد کی گئی تھیں۔