اسلام آباد سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے، درخواست دولاکھ روپےکی پہلی قسط کے ساتھ منتخب بینک میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے، ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ 75ہزار337حج درخواستیں موصول ہوئیں، نامزدبینک آج بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 2لاکھ روپےکی پہلی قسط کیساتھ قریبی بینک میں درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے اور سمندرپارپاکستانی اسپانسرشپ اسکیم میں بلاقرعہ اندازی شامل ہوسکتے ہیں۔
نئے درخواست گزار پہلے سے کامیاب عزیز و اقارب کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔
مزید پڑھیں : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان
ترجمان نے مزید بتایا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کے لیے حج 2025 کی درخواستوں کو اسپانسر کر سکتے ہیں، جس سے وہ اس اسکیم کے ذریعے اس مقدس زیارت میں حصہ لے سکیں۔
خیال رہے وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔