بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قرض دلانے کا جھانسہ دے کر بینک منیجر 40 ہزار کے دیسی مرغے چٹ کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

 ایک بینک کا منیجر سادہ لوح کسان کو 12 لاکھ کا قرض دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے 40 ہزار کے دیسی مرغے چٹ کر گیا۔

کسی انسان کو قرض کو ضرورت ہوتی ہے تو یا تو وہ قریبی رشتے دار اور دوستوں سے رجوع کرتا ہے یا پھر بینک سے قرض حاصل کرتا ہے، لیکن ایک بینک منیجر نے سادہ لوح کسان کو قرض دلانے کا وعدہ کر کے اس کے ہزاروں روپے کے دیسی مرغے چٹ کر گیا۔

’’کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے۔‘‘ یہ مثال صادق آتی ہے بھارت کے ایک بھولے بھالے کسان پر، جس کو 12 لاکھ قرض کی ضرورت تھی اور ایک شاطر بینک منیجر نے یہ قرض دلانے کا وعدہ کر کے اس سے رشوت کی مد میں درجنوں دیسی مرغ کھا لیے اور قرض بھی نہ دلایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے قصبے میسوری میں پیش آیا جہاں پولٹری بزنس کے لیے روپ چند مہر نامی کسان نے 12 لاکھ روپے قرض کیلیے بینک سے رجوع کیا تھا۔

مذکورہ بینک کے منیجر نے اسے قرض دلانے کا وعدہ کیا اور اسی امید میں درخواست گزار مذکورہ منیجر کو کئی ہفتوں تک اپنے دیسی مرغ کھلاتا رہا، لیکن قرض پھر بھی نہ مل سکا۔

جب بینک مینیجر نے قرضہ بھی نہ دلوایا اور دیسی مُرغوں کے پیسے دینے پر بھی راضی نہ ہوا تو روپ چند منہر نے علاقے کے ایس ڈی ایم سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔

متاثرہ کسان نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ منیجر سے اس کی مرغوں کی رقم واپس دلائی جائے بصورت دیگر وہ بینک کے سامنے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لے گا۔

روپ چند منہر کا کہنا ہے کہ بینک منیجر سے قرض کے عوض 10 ہزار کمیشن بھی طے ہوا تھا جب کہ اُس نے منیجر کی فرمائش پر دیسی مُرغے کسی اور سے خرید کر کِھلائے، جس کی تمام رسیدیں بھی اس کے پاس ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں