بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایک لیٹر کیمیکل سے 500 لیٹر جعلی دودھ اور پنیر تیار کرنے والی کمپنی پکڑی گئی، مالک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایک لیٹر کیمیکل سے 500 لیٹر جعلی دودھ اور پنیر تیار کر کے انسانی زندگی سے کھیلنے والی کمپنی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنا قانونی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے جرم ہے، لیکن ناجائز منافع خور اس جرم سے باز نہیں آتے اور ایسا کر کے وہ انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں۔ آج کل کھلے عام کیمیکل زدہ دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔

حکام نے ایک ایسے انسانیت دشمن جعلساز کمپنی کے مالک کو گرفتار کیا ہے جو ایک لیٹر مضر صحت کیمیکل سے 500 لیٹر جعلی دودھ اور پنیر تیار اور فروخت کرتا تھا۔

یہ گرفتاری بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بلند میں ہوئی ہے جہاں دودھ اور اس سے بنی اشیا بنانے والی ایک چھوٹی علاقائی کمپنی اگروال ٹریڈرز کے مالک اجے اگروال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا کے حکام نے اگروال کی دکان اور چار گوداموں پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ بنانے والے کیمیکلز بھاری مقدار میں برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ملزم مصنوعی مٹھاس اور ذائقوں کو کیمیکلز میں ملا کر اصلی دودھ اور اس کے ساتھ پنیر اور دیگر اشیا بھی بناتا اور فروخت کرتا تھا اور وہ سادہ لوح عوام کی آنکھوں میں 20 سال سے دھول جھونک رہا تھا۔

اجے اگروال ایسے فلیورنگ ایجنٹس استعمال کرتا تھا تاکہ صارفین نقلی دودھ کو اس کے ظاہر، ذائقے یا خوشبو سے پکڑ نہ سکیں۔

ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ ملزم نے اب تک وہ کیمیکلز پیش نہیں کیے جن کو استعمال کرتے ہوئے وہ صرف پانچ ملی لیٹر سے دو لیٹر تک جعلی دودھ بنا لیتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں