ریاض رائل کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں سے میٹرو اسٹیشنز تک بس سروس چلائے گی جو مسافروں کے لیے ایک مقررہ مدت تک مفت ہوگی۔
سعودی عرب نے میٹرو ریاض ٹرین سروس شروع کر دی ہے اور اب رائل کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں سے میٹرو اسٹیشنز تک بس سروس شروع کرنے کے لیے ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔
الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشنز تک پہنچانے والی بس سروس پہلے 6 ماہ تک مسافروں کے لیے مفت سہولت فراہم کرے گی اور اگلے 6 ماہ تک 50 فیصد رعایتی کرائے پر یہ سروس فراہم کی جائے گی۔
ایک شخص ایک دن میں دو بار یہ سروس استعمال کر سکے گا جب کہ اس کا روٹ ایک سے تین کلومیٹر کے دائرے میں ہو سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ متعلقہ ادارہ ہی کرے گا۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں ماہ میں پہلی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا جس کےلیے مخصوص کوپز ہوں گے جبکہ دوسرے ٹریک پر فروری 2025 میں سروس کا آغاز ہو گا۔
سروس استعمال کرنے کے لیے ایپلکیشن سے کوپنز شاہ عبدالعزیز جنرل ٹرانسپورٹ منصوبے کی ایپ سے حاصل کیے جاسکیں گے۔
تیسرا ٹریک جو طویل المدتی ہوگا اس کا آغاز اپریل 2025 کے اختتام سے ہوگا جس کے کوپنز کا حصول ٹرانسپورٹ ریزوریشن ایپ اوریونیفائیڈ ٹکٹنگ سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگا۔
واضح رہے گزشتہ ماہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے میٹرو ریاض کا افتتاح کیا تھا۔ اس کی یومیہ گنجائش 11 لاکھ 60 ہزار افراد کی ہے اور اس سروس کے مکمل فعال ہونے کے بعد سڑکوں پرٹریفک اژدھام میں کمی واقع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ریاض میٹرو سروس میں مسافروں کو کن 6 زبانوں میں رہنمائی ملے گی؟