بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربن: جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم کی قیادت کپتان محمد رضوان کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم میں صائم ایوب اور عثمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عباس آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولر میں شاہین آفریدی اور اسپیڈ اسٹار حارث رؤف شامل ہیں۔

پاکستان نے دو اسپنرز بھی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جن میں سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

میزبان ٹیم کے اہم کھلاڑی ایڈن مارکرم، مارکوینیسن، کگیسو رباڈا، کیشو مہاراج یہ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں۔ قیادت ہینرچ کلاسین کے سپرد ہے۔

– Advertisement –

ڈربن گراونڈ سے پاکستان کی شیریں اور تلخ یادیں وابستہ ہیں۔ گرین شرٹس نے اولین ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 کے دو میچز یہاں کھیل رکھے ہیں۔ پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو ہرایا لیکن بھارت سے جیتا ہوا میچ بال آؤٹ پر ہار گئے تھے۔

موجودہ قومی اسکواڈ میں شامل صرف دو کھلاڑی بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی اس گراؤنڈ میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جنہوں نے 2019 میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلسٹ جنوبی افریقہ کو بھارت سے ہوم گراونڈ پر شکست ہوئی لیکن اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود پروٹیز آسان حریف نہ ہوں گے۔

پاکستان کے لیے پروٹیز کو ان کے گھر میں ہرانا مشکل مگر ناممکن نہیں ہے اور قومی ٹیم 2022 کی تاریخ ایک بار پھر دہرانے کو تیار ہے۔ پروٹیز سے میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز فتوحات کا قحط ختم کرنے کی کوشش ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں