منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پینسرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے حملہ آور تہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق چک گلاں کے رہائشی دو بھائی شہزاد اور شہباز بدھ کی صبح اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے، پینسرہ اڈا پر اسی گاؤں کے رہائشی ملزمان یاسر گجر، زاہد گجر اور ساتھیوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے شہزاد، اس کا بھائی شہباز اور ساتھی عاشر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شفیق اور فاروق زخمی ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیں جبکہ زخمیوں کو الائیڈ اسپتال لے جایا گیا۔

سی پی او کامران عادل نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں