کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن کے اسکول سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو اس کی نانی کی پڑوسن کے گھر سے بازیاب کرالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں اسکول سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ بچی عائشہ مل گئی، پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر بچی کو نانی کی پڑوسن کے گھر سے بازیاب کرایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی نانی کی پڑوسن کے گھر سےچادر میں لپٹی ہوئی بازیاب ہوئی، بچی کی نانی ، پڑوسن اور20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے بچی اپنی نانی کےگھر سےملی ہےبچی کےوالدنےنامعلوم ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
شاہ لطیف پولیس نےیوسف گوٹھ ،عارفانی گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا تھا، بچی اور حراست میں لیے گئے افراد کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے
پڑوسن کاابتدائی بیان میں کہا کہ بچی کومیرے گھر پر اس کی نانی چھوڑ کر گئی تھی۔
یاد رہے بچی گزشتہ روزعارفانی گوٹھ کے اسکول سے لاپتہ ہوئی تھی ، جس کے بعد والد نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔