بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جناح ہاؤس حملہ کیس، خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان بےگناہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤگھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی نے خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بےگناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤگھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کےایڈمن جی منظر علی گل نے سماعت کی۔

جے آئی ٹی نے تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بےگناہ قرار دے دیا۔ توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد،نادرہ عمر ، وحیدالرحمان ،ساجد پرنس،بلال فرحانہ اورفاروق  کو بےگناہ قرار دیا گیا۔

بے گناہ قرار پانے پر ملزمان کے وکلا نے عبوری ضمانت  واپس لینے کی استدعا کی ہے جس پر اے ٹی سی نے واپس لینے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا تاہم جےآئی ٹی تفتیش میں سیدفاطمہ حیدر،بیناذیشان،رخسانہ نوید  کو  قصور وار قرار دیا گیا۔

جےآئی ٹی نےتفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کوقصوروار قرار دے دیا۔

عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی اور حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی ضمانت پردلائل طلب کر لیے۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نےمقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں