بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جویریہ سعود نے مفت میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز پر مفت میں انٹرویو دینے سے انکار کردیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز کو مفت میں انٹرویو نہ دینے کی وجہ بیان کی۔

جویریہ نے لکھا کہ ہر کوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ اور انٹرویوز کے بارے میں پوچھ رہا ہے لیکن ان کے لیے میرا جواب ہے کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرتے ہیں اس لیے میں معاوضہ لے کر کام کرنا چاہوں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے گفتگو کرتی ہوں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود ہوتی ہوں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جویریہ سعود نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں عذرا کر مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ ڈرامے میں ان کے شوہر کا کردار ان کے حقیقی شوہر سعود قاسمی نے انجام دیا تھا۔

بے بی باجی کی بہوئیں کی دیگر کاسٹ میں جنید جمشید نیازی، طوبیٰ انور، سنیتا مارشل، حسن احمد، افضل خان ریمبو، رمہا احمد، فضل حسین ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں