لاہور: مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار کی مسلسل لاپرواہی پر 1 لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، جو کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار کی مسلسل لاپرواہی پر ایک لاکھ چوؤن ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، موٹر سائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ چوؤن ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
موٹر سائیکل سوار نے مسلسل تہتر بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ نو بار ٹریفک سگنل، تین بار ون وے اور ایک بار لین لائن کیخلاف ورزی کی، جس پر موٹر سائیکل کو تھانے بند کروا دیا گیا ہے۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ چالان جمع کرانے کے بعد موٹر سائیکل حوالے کی جائے گی، کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی انیس خلاف ورزیوں پر ای چالان کا سلسلہ جاری ہے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔