جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کراچی : راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے پیپلز ریڈ بس کو ٹکر ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کے مسافر پیپلز ریڈ بس سے تصادم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بس میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس عدالتی احکامات کےباوجودہیوی ٹریفک کی شہرمیں روک تھام میں ناکام ہے اور شہر میں حادثات معمول بن گئے۔

گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کا مسافر پیپلز ریڈ بس سےتصادم ہوگیا، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈمپر کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم بس میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

- Advertisement -

حادثے کے باعث پیپلز ریڈ بس کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا اور ڈمپر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہو گیا تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثررہی۔

پولیس نے بتایا ڈمپر ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ڈرائیور کےپاس لائسنس اور ڈمپر کاروڈ پرمٹ موجود ہے، ڈرائیور کے لائسنس کی مدت ختم ہوچکی تجدید نہیں کرایا گیا، ڈرائیور عمر رسیدہ ہے،معاملے پر مزید تحقیقات کر رہے ہیں، ریڈ بس انتظامیہ سے مشاور ت کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

گذشتہ روز بھی ڈرگ روڈ کے قریب مبینہ تیز رفتاری کے باعث ڈمپر الٹ گیا تھا، جس کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثررہی۔

خیال رہے کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے، زیادہ تر حادثات ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے تاہم بڑھتے حادثات کا ملبہ ٹریفک پولیس اور شہری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں