جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

بلوچستان : وند میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کی 5 خواتین جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بلوچستان میں حب  کے قریب وندر کے  مقام پر کار اور ٹرک کے تصادم میں چھ سالہ بچی سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر آدم کھنڈ کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں چھ سالہ بچی سمیت پانچ خواتین جاں بحق ہوگئیں تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حادثہ قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ، اہل خانہ کے مطابق جاں بحق افراد اپنی بہن کی عیادت کیلئے کراچی آ رہے تھے، متاثرہ فیملی کی ایک بہن کینسر کی مریضہ ہے، جو کراچی میں زیر علاج ہے۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد 6 سالہ بچی اور 4 خواتین سمیت 5 میتوں کو بلوچستان وندر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو کراچی حسین ہزارہ گوٹھ کے امام بارگاہ ابولفضل عباس منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد میں 6 سالہ دو بچیاں ، 32 سالہ خاتون، 20 سالہ لڑکی اور 27 سالہ خاتون شامل ہیں ، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا تاہم تمام میتوں کو غسل و کفن کے بعد آبادی علاقے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں