لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کاہنہ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کے مطابق ساٹھ سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو مظفر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکو کو ریکوری کیلئے لے جارہی تھی، ساتھیوں نے فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ڈاکو مظفر اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
- Advertisement -
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، دوسری جانب ڈاکو کے ساتھی فرار ہوگئے جس کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔