اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی میں آج مذاکرات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی نےحکومت سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات ہورہے ہیں یا صرف رابطے ہوئے ہیں ؟ حکومتی وزرا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مبہم بیانات اور سول نافرنامی کی تحریک کی کال نے صورتحال کو واضح کرنے کے بجائے الجھادیا ہے۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت سے رابطوں کا اعتراف کیا لیکن باضابطہ بات چیت کی نفی کی۔
دوسری جانب وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نےصاف صاف کہہ دیا مذاکرات نہیں رابطہ ہوا ہے۔
حکومت اور تحریک انصاف میں آج مذاکرات کا امکان ہے ، تحریک انصاف کے رابطے کے بعد حکومت نے مذاکرات کے لئے "ہاں” کردی ہے۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن ! پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی
حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کیلئے آمادہ ہوئے سیاست میں بات چیت ہی آگے بڑھنےکا راستہ ہوتا ہے انتشار نہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جاناچاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ سیاسی مسائل کا مستقل حل ڈھونڈا جائے۔