بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فیض حمید کی منصوبہ بندی میں اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے: جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فیض حمید جو منصوبہ بندی کررہے تھے اس وقت اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اےآر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو میں کہا کہ آئین و قانون کے مطابق سزا دینی ہے تو پھر مکمل انصاف کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو سازش کا منصوبہ بنایا گیا کیا فیض حمید یہ سب اکیلےکرسکتے تھے؟، فیض حمید جو منصوبہ بندی کررہے تھے اس وقت اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے، منصوبہ سازوں کے بینفشری بھی کٹھہرے میں آنے چاہئیں۔

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے لوگ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو کوئی حرج نہیں ہونی چاہیے، مگر مذاکرات کے ذریعے ایسا نہیں ہوناچاہیے کہ ملزمان یا مجرموں کو رہا کراسکیں اور اچھی بات ہے کہ کوئی ان کی شرائط نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق سزا دینی ہے تو پھر مکمل انصاف کرنا پڑے گا، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان، مذاکرات کاجھانسہ دینا یہ فیض حمید کو بچانے کا منصوبہ تھا، جو بغیر کسی جرم کے قید ہیں ان لوگوں کو چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پہلے طاقتور حلقوں سے ڈیل کرنا چاہتی تھی، میرا نہیں خیال کہ حکومت اس پوزیشن میں ہے کہ این آر او دے سکے جہاں یہ لوگ پی ٹی آئی کو لے گئے ہیں میرا نہیں خیال انہیں کوئی این آر او دے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے مزید کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کا ایجنڈا پی ٹی آئی لےکر آئی تھی، پی ٹی آئی نے 6 ہزار دہشتگردوں کو چھوڑا، یہ ملک کے مفاد میں نہیں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں