پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے سنچورین پہنچ گئی میچ کل کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سنچورین پہنچ گئے ہے۔ کھلاڑی تیاریوں کے لیے آج سپر اسپورٹس پارک میں پریکٹس کریں گے۔
میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو ڈربن میں پہلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
سیریز کا دوسرا میچ کل سنچورین میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ سنچورین پاکستان کے لیے اب تک خوش قسمت جب کہ جنوبی افریقہ کے لیے بدقسمت میدان ثابت ہوا ہے۔
اس میدان میں گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز جیت رکھے ہیں۔
پاکستان کو سیریز بچانی ہے تو گراؤنڈ میں نا قابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی۔
سنچورین میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 205 رنز اور سب سے بڑی اننگ بھی پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ہے۔ انہوں نے 2021 میں 122 رنز بنائے تھے۔
اس میدان میں سب سے بہترین بولنگ فیگر بھی پاکستان کے پاس ہے۔ عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھی جب کہ 2013 میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 100 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔
میزبان ٹیم اس گراؤنڈ پر 15 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف 6 میں فتح حاصل کی جب کہ 9 میچز حریف مہمان ٹیموں نے جیتے۔
پاکستان کو میچ جیتان ہے تو سست بیٹنگ کو چھوڑنا ہوگا اور کنڈیشنز کے مطابق چھکے، چوکے مارنا ہوں۔ گزشتہ ماہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں بھی سنچورین میں مجموعی طور پر 407 رنز بنے اور دو درجن چھکے لگے تھے۔
سیریز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔