جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ترک صدر کی ثالثی میں کشیدگی ختم، دو ممالک میں اہم معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کی ثالثی سے ایتھوپیا اور صومالیہ کے درمیان کشیدگی کےخاتمے کا معاہدہ ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں صومالیہ کی خودمختاری کا احترام اور ایتھوپیا کو سمندر تک رسائی دی گئی ہے۔

ترک صدر اردوان نے صومالی صدر حسن شیخ محمد اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صومالیہ اور ایتھوپیا کشیدگی کا خاتمہ کریں گے۔

- Advertisement -

اردوان نے کہا کہ انقرہ نے موغادیشو اور ادیس ابابا کے درمیان تنازعےکو ختم کر دیا ہے اور امید ہے معاہدہ موغادیشو اور ادیس ابابا کے درمیان امن اور تعاون پر مبنی ہو گا۔

دونوں ممالک نے اختلافات ترک کرنے اور تعاون کو مضبوطی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

قطر نے جمعرات کو صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان اپنے اختلافات ختم کرنے کے لیے ترکی کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں اس معاہدے کو ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے جو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تنازع کے جامع اور حتمی حل تک پہنچنے کے لیے تکنیکی مذاکرات کی راہ ہموار کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں