بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھپور میں کم عمر بیٹے نے اسکول کیلیے جگانے پر طیش میں آ کر ماں کو قتل کر دیا اور لاش کو چھپانے کی ہر ممکن کوشش کی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر (بی اے آر سی) سے منسلک سائنسدان کے 17 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کیا اور پھر اسے حادثاتی موت قرار دے کر والد اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کے مطابق کم عمر ملزم نے ماں کو گھر میں قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ یہ بات تفصیلی تفتیش کے بعد سامنے آئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کی گئی تھی۔