خان پور : والدین سے جائیداد کا حصہ نہ ملنے پر بیٹی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، آگ لگنے سے صفیہ بی بی کا ایک بازو جھلس گیا۔
تفصیلات کے مطابق خان پور میں تھانہ صدر کی حدود بستی عباسیاں چک 11 پی میں جائیداد کا حصہ نہ دینے پر والدین اور بیٹی میں جھگڑا ہوا، جس کے باعث 25 سالہ صفیہ بی بی نے والدین سے جائیداد میں اپنا حصہ نہ ملنے پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
آگ لگنے سے صفیہ بی بی کا ایک بازو مکمل جھلس گیا، خاتون کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کر زریعے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تھانہ صدر پولیس نے موقع پرپہنچ کر کاروائی شروع کردی، خاتون کا پیٹرول چھڑک کر خوکو آگ لگانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
متاثرہ خاتون نے ہسپتال میں اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے عدالت سے زمین پر اسٹے آڈر لیا ہوا ہے لیکن میرا بھائی احمد اور والد ربنواز میرے حصہ کی جائیداد زبردستی فروخت کرائی، جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر میں نے خود کو آگ لگادی۔
متاثرہ خاتون صفیہ بی بی نے ہسپتال میں اپنے شوہر اقرار احمد کے ہمراہ ڈی پی او رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔