ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کون سا کھلاڑی بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کر سکتا ہے؟ اہم تجزیہ

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر اسپورٹ تجزیہ کار نے بابر اعظم کے مسلسل آؤٹ آف فارم ہونے پر ان کے ٹی 20 ٹیم سے اخراج کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جو بیٹنگ میں کئی کارہائے نمایاں انجام دیں چکے ہیں لیکن گزشتہ ایک سال سے ان کا بلا رنز نہیں اگل رہا۔ ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ، دورہ آسٹریلیا، دورہ نیوزی لینڈ، دورہ انگلینڈ میں مسلسل ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھی وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

سینئر اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بابر اعظم جس طرح بیٹنگ کر رہے ہیں۔ فخر زمان کی واپسی کے بعد تو بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ بننا مشکل ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈربن میں جہاں ایشیائی ٹیمیں جیتتی ہیں، وہاں پاکستان ٹیم کو جیتنا چاہیے تھا جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں اس کے اسٹار کھلاڑی بھی موجود نہیں تھے، لیکن اس میچ میں بھی رضوان اور بابر نے اوپن کیا۔ اگر صائم ایوب کے ساتھ ان میں سے کوئی کھلاڑی ہوتا تو صورتحال مشکل ہوتی۔

شاہد ہاشمی نے محمد رضوان کی سست بیٹنگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ 74 رنز اسکور بورڈ پر ایک اچھا اسکور ہے لیکن انہوں نے بہت سست بیٹنگ کر کے ٹیم کا رن ریٹ بڑھایا جس سے آنے والوں پر دباؤ بڑھا۔ رضوان نے 44 گیندیں کھیل کر 36 رنز بنائے تھے اور 45 ویں گیند پر پہلا چھکا مارا۔

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس میچ میں عرفان کو شاہین آفریدی سے پہلے بھیجا جانا چاہیے تھا۔ دنیا کی ٹیمیں 200 پلس اسکور کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انڈیا یہاں چار ٹی 20 میچوں میں سے تین میں 200 پلس اسکور کر کے گیا ہے اور اب تک وہ مجموعی طور پر 40 بار یہ اسکور کر چکا ہے جب کہ ہماری ٹیم نے صرف 11 بار 200 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں اور اس کو بھی عرصہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں