پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں‌ تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس میں کتنے پوائنٹس کا اضافہ ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر اختتام ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، ہنڈریڈ انڈیکس 121 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 301 پوائئنٹس پر بند ہوا۔

آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 609 رہی ہے۔

- Advertisement -

دن بھر میں مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 178 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 251 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

آج منافع کی خاطر حصص کی فروخت سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی، گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں