ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جلد الیکٹرک وہیکل ٹیکسیاں چلیں گی اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

شرجیل میمن نے چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں توانائی اور زراعت کے کئی منصوبوں کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت الیکٹرک بائیکس کن طلبا کو ملیں گی؟ اعلان ہوگیا

- Advertisement -

اپنے خطاب میں شرجیل میمن نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو سندھ میں ہر طرح کی معاونت دی جائے گی، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ چار ایم او یوز پر دستخط ہوئے ہیں، چین پاکستان میں مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد کر رہا ہے، صنعت کے شعبے میں حکومت اقدامات کر رہی ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع مہیا کر رہے ہیں، ای وی ٹیکسی کی سہولت کیلیے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی حکومتی سطح اور نجی تاجروں سے بھی ملاقات کروائی ہے، پاکستانی تاجروں کو چینی سرمایہ کاروں کے قریب لانا چاہتے ہیں، زراعت، لائیو اسٹاک، انڈسٹری اور تاجروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پروپیگنڈے کے باوجود چینی سرمایہ کار تعاون کرنے کو تیار ہیں، چین نے ہر مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

تقریب میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل سٹی سے 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا وژن ہے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ دھابیجی میں میڈیکل سٹی بنانے جا رہے ہیں جس کا فائدہ پورے پاکستان کو ہوگا، میڈیکل فیلڈ کی جو چیزیں بنائی جائیں گی وہ ایکسپورٹ بھی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر انرجی کے مختلف آپشنز پر بھی کام کر رہے ہیں، سولر کے حوالے سے لانگ ٹرم معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں