ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

آنکھیں خشک ہوجانا کیا کسی بیماری کی علامت ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آنکھوں کی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔

آنکھیں خشک ہونے کی وجہ سے جلن، دھندلا پن، سوزش ہوسکتی ہے اس سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر شاہد عظیم مرزا نے کہا کہ آنکھیں خشک دو وجہ سے ہوتی ہیں، اگر آپ کے آنسو کے نظام میں کچھ مسائل ہوجائیں، دوسرا سر کی خشکی کی وجہ سے بھی سوزش ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج کل موسم خشک اور سرد ہے اس موسم میں خشکی زیادہ ہوتی ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ آنکھوں میں بھاری پن ہے اور پانی زیادہ آرہا ہے، دوسری وجہ ہمارا لائف اسٹائل اور اسکرین ٹائم کا بڑھنا ہے۔

ڈاکٹر شاہد کے مطابق آپ ڈیوائسز سے جڑے ہوتے ہیں تو آپ کا پلک جھپکنا کم ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے آنکھ بھگونے کا سسٹم متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ ہے کہ 6 سال سے کم عمر بچوں کو ڈیوائسز نہیں دینی چاہیے کیونکہ یہ بچوں کی گروتھ اور ذہنی نشونما کے لیے خطرناک ہے۔

خشک آنکھوں سے بچاؤ کے لیے کیا کیا جائے

اگر آپ کی پلکوں پر سوزش ہے تو صبح اٹھ کر آنکھیں زور زور سے میچیں تو سوزش سے آرام آجاتا ہے لیکن آنکھوں کو ہاتھ نہیں لگانا ہے۔

ڈیوائس استعمال کرتے ہیں تو آپ کو 20 کا فارمولا یاد رکھنا ہے یعنی آپ ہر 20 منٹ کام کرنے کے بعد 20 سیکنڈ کا بریک لیں اس سے آپ کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو اس سے بھی آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں