منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

دولت یا خوشی : پُرسکون زندگی کا کیا راز ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خوب سے خوب تر کی تلاش ہر انسان کی جستجو ہوتی ہے، ان خواہشات کی تکمیل کیلئے انسان ہر ممکن کوشش کرتا ہے وہ اتنی دولت حاصل کرلے کہ اسکی زندگی پرسکون ہوجائے۔

بعض لوگ اس مقصد کو پورا کرنے کیلیے ہر قسم جائز و ناجائز ذرائع آمدن بھی اختیار کرتے ہیں لیکن قلبی اطمینان کے لیے ضروری ہے کہ آپ مطمئن ہوں اور ذرائع آمدن کے مطابق اپنے اہل و عیال پر خرچ کریں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ غزل صدیق، سعدیہ امام، عروسہ صدیقی اور ڈاکٹر بلقیس نے خوشگوار اور پُرسکون زندگی سے متعلق اپنے تجربات ناظرین سے شیئر کیے۔

- Advertisement -

اداکارہ غزل صدیق نے کہا کہ خوشگوار زندگی گزارنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم صرف اپنے ان پیاروں کو نہ یاد کریں جو دنیا چھوڑ کر جاچکے ہیں بلکہ ان لوگوں کی قدر کریں جو آج ہمارے ساتھ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہوتا یہ ہے کہ جو کچھ ہمارے پاس ہوتا ہے اس کو انجوائے نہیں کرتے اور جو نہیں ہوتا اس کی فکر میں یا اسے حاصل کرنے میں ساری زندگی لگا دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیشہ صرف مستقبل کے بارے میں ہی سوچتے رہتے ہیں وہ اپنے حال سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ ڈپریشن یا اس قسم کے دیگر امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں