بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر ، کوئٹہ میں پارہ منفی 6 تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ، کوئٹہ میں پارہ منفی 6 تک گرگیا، جس سے کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک ملک بھرمیں سردی کی لہر جاری ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا۔

پہاڑوں نے سفیدچادراوڑھ لی ، سڑکیں مکانات اور درخت بھی برف سےڈھک گئے جبکہ ٹھنڈ کی شدت بھی بڑھ گئی۔

لہہ میں درجہ حرارت منفی 12 ، استور میں پارہ منفی گیارہ، اسکردو میں منفی نو تک گرگیا۔

شمالی بلوچستان میں بھی سردی کے ڈیرے ہیں، جہاں کوئٹہ میں درجہ حرارت مائنس چھ، زیارت اور قلات میں منفی پانچ ریکارڈ ہوا۔

اسلام آباد میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے گرگیا جبکہ پشاورمیں پارہ دو، لاہور میں پانچ اور کراچی میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیرگلگت بلتستان میں موسم سخت سرداورخشک جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا، اسلام آباد میں سخت سردی اور کہر پڑنے کا امکان ہے۔

پشاور میں موسم سخت سرد اور لاہورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا اور کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں