پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، رجحان مثبت رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پی ایس ای کے کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا۔

100 انڈیکس میں ہفتہ بھر میں 5247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100ا نڈیکس 4.83 فی صد اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا، اور کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 رہی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 107625 رہی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بازار میں ایک ہفتے میں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 732 ارب بڑھ کر 14 ہزار 587 ارب ہوئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ کے ایس ای – 100 انڈیکس پی ایس ایکس کا سب سے زیادہ مربوط (تسلیم شدہ) انڈیکس ہے جس میں مارکیٹ کے کل سرمائے (کیپٹلائزیشن) کی بنیاد پر سب سے بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں پی ایس ایکس کے تمام شعبوں (سیکٹرز) کی نمائندگی ہے۔ یہ انڈیکس ایکسچینج کی تمام مارکیٹ کے کل سرمائے کے 85 فی صد سرمائے پر مشتمل ہے، اس کو فری فلوٹ مارکیٹ کے طریقے پر ناپا جاتا ہے۔

پانچ لسٹڈ کمپنیوں اور 37 ملین روپے کے کل ادا کردہ سرمائے (پیڈ اپ کیپٹل) کی شروعات کے ساتھ پی ایس ایکس نے تاریخی طور پر خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ 1960 میں پی ایس ایکس پر کل مندرج (لسٹڈ) کمپنیوں کی تعداد 81 تھی اور مجموعی مارکیٹ سرمایہ کی قدر 1.8 ارب روپے تھی۔ اب پی ایس ایکس پر 522 مندرج کمپنیاں ہیں اورمارکیٹ کے سرمائے کی قدر 7.2 کھرب روپے ہے، جب کہ لِسٹڈ کمپنیوں کو 37 صنعتی شعبوں /صنعتوں کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں