بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ٹریفک پولیس نے لاہور میں تاریخ میں پہلی بار تین ارب کے چالان کر ڈالے، سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی بار تین ارب کے چالان کر ڈالے۔

ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال 56 لاکھ سے ذائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کیے، سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست ہیں۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے ٹریفک آگاہی مہم سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے تاہم موٹر سائیکل اور چنگ چی والوں کو بھی قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔

ٹریفک پولیس نے 34 لاکھ سے ذائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے۔ چنگ چی رکشہ کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چالان ہوئے تعداد 11 لاکھ رہی۔

لین لائن کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 17 لاکھ سے ذائد چالان ہوئے جبکہ ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر لاہوریوں کے چھ لاکھ سے ذائد چالان ہوئے تاہم حادثات میں بھی کمی آئی۔

عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں ٹریفک پولیس بھرپور کردار ادا کررہی ہے تاہم بیشتر رش والے ایریاز میں ٹریفک رواں دواں رکھنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے اس حوالے سے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں