اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

کس گورنر کی چھٹی ہورہی ہے؟ مل کر ڈھونڈ لیں گے، واوڈا کے بیان پر کامران ٹیسوری کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینیٹر فیصل واوڈا کے ایک گورنر کی چھٹی ہونے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا اچھے انٹرنیٹڑ ہیں، تفریح کے لیے ان کا پروگرام ضرور دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کس گورنر کی چھٹی کی بات کی ہے مل کر ڈھونڈ لیں گے کون سا گورنر جارہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک صوبائی گورنر کی کرسی بہت جلد جانے والی ہے، جو نام بیچ رہا ہے، مال بنا رہا ہے، جھوٹ بھی بول رہا ہے اس کی باری آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ بھی ہوسکتا ہے، دو ماہ بھی ہوسکتے ہیں بہت جلد رول بیک ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مراد علی شاہ کے علاوہ کوئی وزیر اعلیٰ ایک انگلش کا پیراگراف نہیں لکھ سکتا، ایسے لوگوں کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہوگا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے قمر جاوید باجوہ کا نام لیتے ہیں لیکن وہ ذمہ دار نہیں ہیں، قمر جاوید کو جب سازش سمجھ آئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا تھا، انہیں سازش سمجھ آگئی تھی اسی لیے وہ بری الذمہ ہوگئے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کیس میں بھی جلد حقائق سامنے آنے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں