پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

بھوکا رہنا آپ کو بالوں سے محروم کرسکتا ہے، لیکن کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو کھانا کم کھانا یا مناسب مقدار میں کھانے کے بہت سے فوائد ہیں جس سے امراض قلب سے نجات اور معدے کی شکایات رفع ہوتی ہیں لیکن ماہرین صحت زیادہ دیرتک بھوکا رہنے کے نقصانات سے بھی آگاہ کررہے ہیں۔

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں گنج پن کا شکار ہو رہے ہیں اور بڑی عمر کی خواتین بھی بال نہ بڑھنے کی شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

موجودہ دور میں لوگ وزن میں کمی یا موٹاپے سے بچنے کیلیے ڈائٹنگ یا فاقہ کشی کا طریقہ اختیار کرتے ہیں، اس میں کسی حد تک فائدہ بھی ہوتا ہے لیکن یہ فارمولا ہر کسی پر لاگو نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بالوں کی افزائش نہ ہونے کی اور بہت سی وجوہات تو ہوسکتی ہیں ان میں ایک بھوکا رہنا بھی ہے یعنی فاقہ کشی کرنے والے افراد کے بال نہیں بڑھتے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے چوہوں اور انسانوں پر فاقہ کشی کا تجربہ کرکے دیکھا اور پھر ان میں بالوں کے بڑھنے کو نوٹ کیا۔

ماہرین نے پہلی تحقیق کے دوران چوہوں کے بال کاٹے اور پھر انہیں دو گروپس میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو فاقہ کشی کروائی جب کہ دوسرے گروپ کو ہروقت غذا دی۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے چوہوں اور انسانوں پر فاقہ کشی کا تجربہ کرکے دیکھا اور پھر ان میں بالوں کے بڑھنے کو نوٹ کیا۔

ماہرین نے 49 صحت مند انسانوں پر بھی تجربہ کیا اور انہیں بھی دو گروپوں میں تقسیم کرکے ایک گروپ کو دن میں ایک بار غذا دی جب کہ دوسرے گروپ کے افراد کو ہر وقت اپنی مرضی سے غذا کھانے کی اجازت تھی۔

ماہرین نے پایا کہ محض 30 دن میں ان افراد کے بال اچھی طرح بڑھے جو ہر وقت غذا لے رہے تھے جب کہ دن میں ایک بار غذا کھانے والے افراد کے بال دوسرے گروپ کے افراد کے مقابلے میں 18 فیصد کم بڑھے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ اچھے اور گھنے بالوں کے خواہش مند افراد دن میں ایک بار غذا لینے کے بجائے ڈائٹ پر توجہ دیں، وہ فاقے کاٹنے کے بجائے ہر وقت صحت مند اور ہلکی پھلکی غذا کھائیں تو بہتر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں