پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

افسران اور ملازمین کی ڈگریوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے افسران و ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے تمام ملازمین و افسران کو ڈگریاں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس متعلق کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ملازمین و افسران ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ ڈگریاں پیش کریں۔

- Advertisement -

ڈگریوں کے ساتھ ساتھ پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے جائیں اور سات روز میں یہ عمل مکمل کیا جائے۔ سات روز میں ڈگریاں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں