لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لیسکو اہلکاروں نے 10 لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 256نادہندگان سے 70لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔
لیسکوترجمان کا کہنا ہے کہ نادرن سرکل میں21نادہندگان سے10لاکھ56ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
- Advertisement -
ایسٹرن سرکل میں27نادہندہ سے70ہزار روپے اور سینٹرل سرکل میں47نادہندگان سے20لاکھ جبکہ سدرن سرکل میں69ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔
ننکانہ سرکل میں27ہزار اور شیخوپورہ سرکل میں44نادہندگان سے89ہزار روپے اور اوکاڑہ میں 46نادہندگان سے54ہزار، قصور میں نادہندگان سے35ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔