راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو جوڈوکراٹے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی گئی لیکن نکلنا کچھ نہیں ،شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات بہت زیادہ خراب ہیں، مذاکرات کاحامی تھا، ہوں اور رہوں گا لیکن جنگ کے بعد بھی مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈوکراٹے ہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے سوا کسی کو نہیں جانتا۔
سابق وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب سے آیاہوں ،ہر بندہ دعا کرتا ہے کہ پاکستان کےحالات اچھے ہوجائیں۔
یاد رہے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے، اب یہ خود کہہ رہے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، آپ دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی آپ سے نفرت کرتا ہے، حالات اتنا خراب ہوتے دیکھ رہا ہوں کہ قومی حکومت وجود میں آسکتی ہے۔