کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کی فنڈنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایف کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بلوچ کالونی کے علاقے میں کارروائی کی گئی، ملزم منشیات فروشی، بھتہ وصولی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کالعدم تنظیم کیلئے فنڈنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم 2012 میں لیاری کے گینگ میں شامل ہوا تھا، ملزم حبیب علی اس سے قبل بھی متعدد بار جیل جاچکا ہے، ملزم لیاری میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار کی شہادت میں ملوث کارندوں کا ساتھی ہے اور بیرون ملک بیٹھےگینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کیلئے کام کرتا تھا۔