کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر سندھ کے معاملے پر لاعلم نکلے اور کہا چارسے 5 گورنر آچکے، مجھ سے کبھی تقرری پرمشورہ نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مسائل پیدا کئےہیں، پی ٹی آئی گزشتہ 8 ماہ سے بھی وہی کردار ادا کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلا کام اپنے صوبے کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے، کسی ایک شخص کیلئے پورے صوبے کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے، این ایف سی کے حوالے سے آئین بڑا واضح رہے۔
گورنرسندھ سے متعلق خبروں پر انھوں نے کہا کہ 4 سے 5 گورنر آچکے ہیں ، مجھ سے کبھی مشورہ نہیں کیا گیا، گورنرسندھ کامعاملہ اخباروں میں دیکھ رہاہوں مجھےنہیں پتا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گھوٹکی میں حالات بہترہوئےہیں ، لااینڈفورسمنٹ ایجنسیزکام کررہی ہیں، جوعلاقےڈاکوؤں سےپاک ہوئےوہاں ڈیولپمنٹ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1980 کی دہائی میں ملک میں شدید قسم کا مارشل لا تھا، سیہون سے آنے کیلئے آرمی کے کانوائے میں آنا پڑتا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ عدالت کے احکامات کےبعدجناح اسپتال بحران کا شکارہوا اور اب وہ کرائسزہمارے گلے پڑگیا ہے ، ایک حکم کے تحت سب سے بڑےاسپتال کا کوئی ایڈمنسٹریٹرنہیں۔