تجربہ کار فلمساز رام گوپال ورما نے ’پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوران ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی گرفتاری ’پبلسٹی‘ اسٹنٹ قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رام گوپال ورما نے ایکس پر اپنے طویل نوٹ میں دعویٰ کیا کہ ہر شخص حیران ہوا کہ تیلنگانہ کے چیف منسٹر انوملا ریوانتھ ریڈی نے الو ارجن کے ساتھ ایسا کیوں کیا؟
بھارتی فلمساز و ہدایتکار نے کہا کہ میرے خیال میں انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فلم پشپا 2 کو مزید شہرت ملے اور وہ زیادہ سے زیادہ بزنس کرسکے اور ریاست تیلنگانہ کے فیورٹ بیٹے کو مزید بلندی ملے۔
تیلگو فلموں کے علاوہ ہندی اور کناڈا سینما میں بھی مشہور رام گوپال ورما نے مزید دعویٰ کیا کہ ریاستی حکام نے عدالت میں جان بوجھ کر کافی کمزور پروسیکیوشن اخیتار کی، جس کے نتیجے میں الو ارجن کو چند گھنٹوں میں ضمانت مل گئی۔
آر جی وی نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ ریاستی حکومت نے جان بوجھ کر ایسا کیا اور انکا مقصد دراصل فلم کو میگا ہٹ کرنا تھا تاکہ یہ باکس آفس پر بھی طویل عرصے تک راج کر سکے۔
واضح رہے کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار الو ارجن کو خاتون کی ہلاکت کے معاملے پر جمعہ 13 دسمبر کی صبح حیدرآباد میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔