منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

موبائل انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 15.65 سے بڑھ کر 20.02 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں 24.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2024 تک براڈبینڈ صارفین کی تعداد 14کروڑ 23 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی۔

ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19کروڑ 60 لاکھ صارفین ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

موبائل فون پر انٹرنیٹ اسپیڈ چیک کرنے کا آسان طریقہ

گزشتہ مالی سال ٹیلی کام شعبے کو 955 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ سال 2 کروڑ 96 لاکھ موبائل ڈیوائسز مقامی سطح پر تیار کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ایک سال میں دھوکا دہی میں ملوث 5 ہزار 294 موبائل نمبرز بلاک کئے گئے ہیں جب کہ فراڈ اور دھوکا دہی میں ملوث 4 ہزار 507 آئی ای ایم آئی بلاک کی گئیں۔

گزشتہ سال فراڈ میں ملوث 113 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔

پی ٹی اے نے ایک سال میں 19 ہزار730 موبائل نمبرز کو وارننگز جاری کیں۔ پی ٹی اے کو چوری شدہ موبائلز بلاک کرنے کی27 ہزار 351 شکایات موصول ہوئیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک سال میں موبائل ان بلاک کرنے کی ایک ہزار 818 شکایات موصول ہوئیں۔

Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں