پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو عورت سمجھ کر فون بند کردیا، ابرارالحق

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے رابطہ کیا تو انھوں نے عورت سمجھ کر فون بند کردیا۔

اس حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ابرارالحق نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ہنی سنگھ کی جانب سے جب پہلی بار رابطہ کیا گیا تو انھیں غلطی سے عورت سمجھ بیٹھا تھا، ان کے منیجر نے انھیں بتایا تھا کہ ہنی نام کی ایک ’عورت‘ ان کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔

ابرارالحق کا مزید کہنا تھا کہ نے عورت کا نام سننے کے بعد میں نے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا تھا، تاہم ریپر ہنی سنگھ نے دوبارہ منیجر سے رابطہ کیا تو پھر بات آگے بڑھی۔

- Advertisement -

اس موقع پر’بلو دے گھر‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار نے بتایا کہ جس ہنی کو انھوں نے عورت سمجھنے کی غلطی کی تھی وہ مقبول بھارتی گلوکار ہنی سنگھ تھے۔

ابرارالحق کو جب پتا چلا کہ کال کرنے والا ہنی سنگھ ہی ہے تو ان کی غلط فہمی دور ہوئی، پھر ابرار نے ہنی سے بات کی اس کے بعد دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا تھا، تاہم انھوں نے ٹریک کے بارے میں کچھ خاص نہیں بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں