پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

کافی پینے کیلئے اب تھانے جائیں، اپنی نوعیت کا انوکھا کافی شاپ

اشتہار

حیرت انگیز

چائے یا کافی پینے کیلیے لوگ اکثر بڑے ڈھابوں یا پُرتعیش ریستوران کا رخ کرتے ہیں لیکن اب لاہور میں اپنی نوعیت کا انوکھا کافی شاپ کھولا گیا ہے جسے ’تھرڈ کلچر کافی‘ کانام دیا گیا ہے۔

اس کافی شاپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لاہور کے ماڈل ٹاؤن تھانے کے اندر کھولا گیا ہے، جہاں لوگ بڑی تعداد میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ کافی پینے آتے ہیں۔

Coffee

- Advertisement -

پنجاب پولیس روایتی تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے، اس سلسلے میں پولیس حکام نے انوکھا طریقہ اختیار کیا جس سے تھانے کا ماحول ایسا بنادیا گیا ہے کہ بجائے خوف کھانے کے وہاں بار بار جانے کا دل کرے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اے ایس پی ڈیفنس پنجاب پولیس سیدہ شہر بانو نقوی نے اس انوکھے آئیڈیا کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ پولیس نے فیصلہ کیا تھا کہ عوام میں پولیس کا مورال بہتر بنانے کیلئے فرنٹ کے ساتھ ساتھ اس کا بیک اینڈ بھی بہتر بنایا جائے۔

اس کے علاوہ اس اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگ بلاخوف و خطر تھانے آئیں اور ہم تھانہ کلچر کو تھرڈ کلچر میں تبدیل کرسکیں۔

third coffee

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران اس فیصلے کا عوام کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملا، لوگوں میں تھانے آنے کی جھجھک ختم ہوئی اور لوگ اجازت لے کر تھانے کے اندر جاتے ہیں اور وہاں ہونے والی سرگرمیوں کا خود مشاہدہ کرتے ہیں جس سے ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں