منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

امریکا : 17 سالہ حملہ آور کی اسکول میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مڈیسن : امریکا کے ایک ہائی اسکول میں 17 سالہ ملزم نے گولیاں برسادیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹیچر اور طالب علم سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 6 طلباء زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسکول و کالجوں میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ نہیں رک سکا، اندھا دھند فائرنگ کا یہ واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے اسکول میں پیش آیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ملزم نے ایبنڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں داخل ہوکر اچانک فائرنگ کردی جس سے دو افراد نے زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان دے دی۔ ابھی اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ حملہ آور لڑکا تھا یا لڑکی۔

- Advertisement -

School shooting

حملہ آور کی فائرنگ سے 6 طلباء زخمی ہوئے جن میں سے دو طالب علموں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا، حملہ آور خود بھی اسی اسکول کا طالب علم تھا۔

میڈیسن کے پولیس چیف بارنز کے مطابق ایبنڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں یہ واقعہ تقریباً صبح 11بجے پیش آیا اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور کی لاش پولیس کے پہنچنے پر عمارت کے اندر سے ملی۔ بارنز نے بتایا کہ حملہ آور ایک نابالغ طالبہ تھی جبکہ پولیس نے کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔

school shooting

مشتبہ شخص کے حوالے سے مزید معلومات نہیں دی گئیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ حملہ آور ایک لڑکی تھی۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں