منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

پریانکا گاندھی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کانگریس کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں سے کھل کر اظہار یکجہتی کیا، رکن منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر انٹری دے دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا گاندھی اس سے قبل بھی غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں، انہوں نے گزشتہ ہفتے بھارت میں فلسطینی ناظم الامور سے بھی ملاقات کی تھی۔

حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین نے ان کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں توجہ حاصل کرنے کے لئے کرتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز کانگریس رہنما پریانکا نے مودی کی تقریر کو بورنگ کہہ دیا، اور نریندر مودی کی پارلیمنٹ میں 110 منٹ سے زائد کی تقریر کو اسکول کے ریاضی کے ڈبل پیریڈ جیسا قرار دیا۔

اُنہوں نے کہا مودی کی تقریر تھی یا ریاضی کا ڈبل پیریڈ، مودی نے ایک بھی ایسی بات نہیں کہی جو نئی ہو، انھوں نے ہمیں بہت بور کر دیا تھا، یہ مجھے دہائیوں پیچھے لے گیا اور ایسا لگا جیسے میں ریاضی کے اُس ڈبل پیریڈ میں بیٹھی ہوں۔

سال 2024 میں عالمی منظر نامے پر رونما ہونے والے اہم واقعات

انھوں نے کہا ”(وزیر کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر) جے پی نِڈا جی بھی ہاتھ مل رہے تھے لیکن جیسے ہی مودی ان کی طرف دیکھتے تو وہ ایسی اداکاری کرنے لگتے جیسے توجہ سے سن رہے ہوں، امیت شاہ نے بھی اپنا سر پکڑ رکھا تھا، پیوش گوئل اونگھ رہے تھے، یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ تھا، میں نے سوچا تھا کہ وزیر اعظم کچھ نیا، کچھ اچھا کہیں گے۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں