ایئرعربیہ نے ایشیائی ملک روس کے لئے نئی پروازوں کا اعلان کیا ہے، نئی پرواز شارجہ سے روسی شہر سوچی کیلئے چلائی جائےگی۔
ایئرعربیہ نے شارجہ اور روس کے شہر سوچی کے درمیان نئی فضائی سروس کے آغاز کا اعلان کیا ہے، روس ایسا ملک ہے جو جغرافیہ کے لحاظ سے 75 فیصد ایشیا اور 25 فیصد یورپ میں واقع ہے، اس لیے اب مشرق وسطیٰ سے سوچی تک پرواز کا اعلان کیا گیا ہے۔
شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نئی نان اسٹاپ پرواز کے ذریعے سوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جوڑا جائے، ہفتہ وار تین پروازیں سوچی جائیں گے۔
آپریشن کا آغاز 27 جون 2025 سے ہوگا، ایئرعربیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر عدیل العلی کا کہنا ہے کہ یہ نیا روٹ ہمارے صارفین کو مزید سفری آپشنز فراہم کریگا۔
ایئر عربیہ کو پاکستان کے دو شہروں کے لیے 4 پروازوں کی اجازت
انھوں نے کہا کہ ایئرعربیہ کی نئی منزل دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، ہم اس نئی اور دلچسپ سروس پر اپنے مسافروں کو خوش آمدید کہیں گے۔
اس سے قبل ایئر لائن ماسکو، کازان، سمارا، اوفا اور یکاترین برگ کے لیے براہ راست پروازیں فراہم کرتی ہے، اب سوچی ایئرعربیہ کے ذریعے شارجہ سے براہ راست پروازوں کا حامل چھٹا روسی شہر بن گیا ہے۔
ایئر عربیہ متحدہ عرب امارات کے دیگر آپریشنل مراکز سے بھی روس کے لیے نان اسٹاپ خدمات فراہم کرتی ہے، جن میں راس الخیمہ سے ماسکو اور ابوظہبی سے یکاترین برگ کے درمیان پروازیں شامل ہیں۔
اس پرواز کے ذریعے ایئرعربیہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے، یہ روٹ متحدہ عرب امارات اور روس کے درمیان فضائی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے ایئر عربیہ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔