بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

فرحان سعید اور عروہ حسین کی شادی کی آٹھویں سالگرہ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے شادی کی آٹھویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے شادی کی 8ویں سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں جوڑے کو گاڑی میں گانا گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم ساتھ شادی کی 8ویں سالگرہ منارہے ہیں۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں جوڑے کو مشہور گانا ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فرحان اور عروہ کی ویڈیو کو بیس لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

فرحان سعید نے اہلیہ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک بے بی، تم میرے ساتھ اب تک کی سب سے اچھی چیز ہو، اور انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ فرحان اور عروہ 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں بیٹی جہاں آرا سعید کی پیدائش رواں سال ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں