قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون دے میچ میں شاندار سنچری جڑ دی۔
پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں اور 54 گیندوں پر جیت کے لیے مزید 40 رنز درکار ہیں۔
ابتدائی چار وکٹیں 60 رنز پر گرنے کے بعد صائم ایوب نے نائب کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بھی اسکور کی۔
صائم ایوب نے 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، انہیں ربادا نے 109 رنز پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
اس سے قبل اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان رضوان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، کامران غلام 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنیل بارٹمین نے دو اور مارکو جینسن، کاگیسکو ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔