ناردرن آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹروپولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے جاسوسی کرتے ہوئے ان کے ذرائع کی شناخت کرنے کے لیے غیر قانونی عمل کیا۔
عدالت کی جانب سے یہ تاریخی فیصلہ Investigatory Powers Tribunal نے Barry McCaffrey اور Trevor Birney کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا گیا۔
عدالت نے ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس کو ہر صحافی کو 4 ہزار پونڈ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو ٹھیس پہنچائی۔
دوسری جانب اسرائیل نے ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے، جس سے آئرلینڈ اور اسرائیل میں کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔
آئرلینڈ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف ایکشن کے مطالبے پر اسرائیل نے دارالحکومت ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
اسرائیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئرلینڈ کی اسرائیل مخالف پالیسیوں کی وجہ سے سفیر کو واپس بلایا ہے، اسرائیل کے وزیر خارجہ نے آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس کو ’یہود دشمن‘ قرار دے دیا۔
فلسطینیوں نے امریکی حکومت پر مقدمہ کر دیا
آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیل مخالف پالیسیوں کو جواز بنا کر اسرائیل کا آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ آئرش وزیرِ اعطم نے ایکس پر لکھا کہ میں اس دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہوں کہ آئرلینڈ اسرائیل مخالف ہے، آئرلینڈ امن و امان، انسانی حقوق اور عالمی قانون کا حامی ہے۔