تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں کیے گئے اقدامات سے صیہونی حکومت کو مزاحمت ختم ہونے کی غلط فہمی ہوگئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خاتمے کا سوچنے والا اسرائیل خود نیست و نابود ہوجائے گا۔
دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق سوئس پارلیمنٹ میں حزب اللہ پر پابندی کی قرارداد کی بیس کے مقابلے میں ایک سو چھبیس ارکان نے منظوری دی۔
رپورٹس کے مطابق قرارداد میں حزب اللہ کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ کو دہشت گردی کے خلاف مؤقف اختیار کرنے کیلئے حزب اللہ پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔
میڈیسن اسکول فائرنگ، کانگریس سے ایک بار پھر گن کنٹرول کا مطالبہ
سوئس پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے حماس پر پابندی کی بھی منظوری دی تھی جبکہ سوئس حکومت نے اس پابندی کی مخالفت کی ہے۔