بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی: حامد رضا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادی حامد رضا نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، مذاکرات کے لیے ماحول سازگار نظر نہیں آرہا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے کہنے پر مؤخر کی ہے، مذاکرات کے معاملات کو وقت دینا چاہ رہے ہیں اس لیے تحریک مؤخر کی۔

- Advertisement -

حامد رضا نے کہا کہ جنہیں مذاکرات کرنے ہیں کر لیں گے نہیں کرنے تو نہ کریں، ایوانِ میں ہونے والی تقریروں پر کبھی اپنا نقطہ  نظر تبدیل نہیں کرتا، تقریروں سے لگتا ہے کہ جلد تبدیلی آجائے گی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت سنجیدہ نہ ہوئی تو اپنا نقصان کرے گی ہمارا کچھ نہیں جاتا، اسپیکر ہاؤس کے کسٹوڈین ہیں ان کی طرف سے آفر مثبت عمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں